اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' نے عیسائی ممالک میں موجود اپنے ہم منصوبوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال 2016 کی آمد پر مبارکباد پیش کی.
ڈاکٹر لاریجانی نے اس پیغام میں اپنے عیسائی ہم منصبوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کے اقوام کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے مگر ہمیں امن، آشتی سمیت معاشی اور اقتصادی خوشحالی پانے کے لئے اللہ کے پیغام لانے والے ان عظیم پیغمبروں کی تعلیمات میں کی پیروی کرنی ہوگی.
گزشتہ سال کے دوران دنیا کے مختلف کونے بالخصوص مغربی ایشیا، یورپ اور افریقہ میں ہونے والی ہولناک دہشتگردی حملوں اور انتہا پسند اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے لاریجانی نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے دنیا کے ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ اسلام محبت اور برداشت کا دین ہے اور انتہا پسندی کے اقدامات ہرگز اسلام کے ساتھ منسلک نہیں ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲